Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گول مال کا پانچواں سیکوئل

معروف فلمساز روہت شیٹی کی فلم سیریز 'گول مال' کے پانچویں سیکوئل بنائے جانے کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ روہت شیٹی نے ہندوستانی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں گول مال کا پانچواں سیکوئل بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ گول مال کے نئے سیکوئل کی تیاریاں کی جارہی ہیں واضح رہے کہ رواں ماہ ریلیز ہونےوالی گول مال سیریز کی چوتھی فلم ' گول مال اگین' نے اب تک 200 کروڑ کا شاندار بزنس کر لیا ہے۔ اس فلم نے رواں برس کی فلموں کے ریکارڈ بھی توڑے ہیں۔ کامیڈی ڈرامہ فلم' گول مال' کی پہلے سیکوئل سے چوتھے سیکوئل تک تمام فلمیں سپر ہٹ رہی ہیں شائقین کو گول مال' کی اگلی فلم کا انتظار ہے۔
 

شیئر: