”تو میرا بھائی نہیں“
جمعرات 30 نومبر 2017 3:00
بالی وڈ کی نئی فلم ' فقرے ٹو' کا نیا گیت جاری کردیاگیا۔' تو میرا بھائی نہیں' کے عنوان سے جاری اس گیت کو گلوکار رفتار اور گندھرس سچدیو نے گایاہے ۔یہ گیت پلکت سمراٹ اور ورون شرما پر فلمایاگیاہے جس میں دونوں اداکار ایکدوسرے کی دوستی کو بھائی سے تشبیہ دیتے ہیں۔ اس گیت کو ریلیز سے قبل بالی وڈ اداکار سلمان خان کو دکھایاگیا تھا ، سلمان نے اسے' بہت اچھا' قرار دیا تھا۔ 2013 میں ریلیز ہونےوالی کامیڈی ڈرامہ' فقرے' کی سیکوئل فلم 8 دسمبر کو ریلیز کی جائےگی۔