Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

23ممالک کے 27264 در انداز گرفتار،121 پاکستانی اور25 ہندوستانی بھی شامل

ریاض۔۔۔سعودی عرب کے متعلقہ حکام نے 23ممالک کے 27264درانداز گرفتار کر لئے۔ ان میں 121پاکستانی ، 25ہندوستانی اور 26بنگلہ دیشی بھی شامل ہیں۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ دراندازوں میں سب سے زیادہ یمن کے ہیں جن کی تعداد 19793ہے۔ یہ کل گرفتار شدگان کا 72فیصد ہیں۔ ایتھوپیا کا نمبر دوسرا ہے۔ جہاںکے 6584شہری پکڑے گئے یہ کل گرفتار شدگان کا 24فیصد ہیں۔ 23ممالک کے 27264 دراندازی کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ان میں سے 26047مملکت میں غیر قانونی طریقے سے گھستے وقت اور 1217مملکت سے غیر قانونی طریقے سے نکلتے وقت گرفتار کئے گئے ہیں۔ 20نامعلوم شہریت والے گرفتار کئے گئے۔ 4نیوزی لینڈ کے پکڑے گئے۔ گرفتار شدگان میں افغانی ، ایرانی ، شامی ، اردنی ، کویتی ، سعودی ، یمنی ، صومالی، ایتھوپین، اریٹریا، سوڈانی، مصری ، نائیجرین، مراکشی ،بحرینی،عراقی ، نیپالی ، لائبرین، یوگنڈا اور نقل مکانی کرنے والے قبائل کے لوگ شامل ہیں۔ منشیات کی اسمگلنگ کی 6447کوششیں ناکام بنائی گئیں۔ مختلف قسم کے 3559اسلحہ ضبط کئے گئے۔ ان میں 5فوجی ہتھیار، 3ٹینک شکن میزائل ، 46بارودی سرنگیں، 21شدید دھماکہ خیز بم، 6آر بی جی گولے، 21تباہ کن پیکٹ ، 406مشین گنیں اور 6لاکھ 45ہزار سے زیادہ گولیاں ضبط کی گئیں۔ضبط شدہ نشہ آور مواد میں 17.4ملین نشہ آور گولیاں سرفہرست رہیں۔
 

شیئر: