Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان اور روس دفاعی شعبے میں تعاون کو فردغ دینگے

  سوچی .. وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے سوچی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران روسی ہم منصب دمتری میدویدوف سے ملاقات کی۔دونوں رہنماوں نے افغانستان میں امن اورمصالحت کیلئے کوششیں جاری رکھنے ، توانائی اوردفاع سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کے فروغ پراتفاق کیا ہے۔ فریقین نے دوطرفہ تعلقات میں اضافے پراطمینان کااظہار کیا ۔پاکستان اور روس نے طویل مدت اورکثیرجہتی شراکت داری پر بھی اتفاق کیا۔اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ پاکستان روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔خطے کی صورتحال کے حوالے سے انہوں نے تمام تصفیہ طلب مسائل کے پرامن اور مذاکراتی حل کیلئے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم شاہدخاقان نے روسی وزیراعظم کی جانب سے دیئے گئے استقبالئے میں بھی شرکت کی ۔اس کااہتمام شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے سربراہان، نمائندوں، مبصرین اور مذاکراتی شراکت داروں کے اعزاز میں کیاگیاتھا۔

شیئر: