Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوٹیوب اسٹوریز فیچر متعارف کرنے کو تیار

اسنیپ چیٹ اور انسٹا گرام کے اسٹوریز فیچر کی کامیابی کے بعد دیگر سوشل میڈیا سائٹس بھی تیزی سے اس فیچر کو اپنا رہی ہیں اور فیس بک کے بعد اب یوٹیوب نے بھی اسٹوریز فیچر متعارف کروانے کا اعلان کردیا ہے۔ یوٹیوب کے اس فیچر کو ریلز کا نام دیا جائے گا۔ اس فیچر کے ذریعے یوٹیوب پر باقاعدہ وڈیو پوسٹ کرنے کے بجائے اپ ڈیٹس اور آئندہ آنے والی وڈیوز سے متعلقہ تصاویر یا30 سیکنڈ کی ویڈیو پوسٹ کی جا سکے گی۔
مزید پڑھیں:ویمیو وڈیو سروس میں ایچ ڈی آر سپورٹ شامل
 ریلز کو یوٹیوب مین وڈیوز سے الگ رکھا جائے گا۔ اس فیچر کے ذریعے پوسٹ کی جانے والی ریلز24 گھنٹے کے اندر ختم نہیں ہوںگی بلکہ انہیں ہمیشہ کے لیے بھی محفوظ رکھا جا سکے گا اور مختلف ایونٹس اور پروجیکٹس کے لیے ترتیب دیا جا سکے گا۔ یوٹیوب کا کہنا ہے کہ اس فیچر کی مدد سے وڈیو کریئٹرز اپنے پرستاروں سے رابطے میں رہ سکیں گے اور انہیں نئی وڈیو سے متعلق اپ ڈیٹس دے سکیں گے۔ فیچر کو فی الحال آزمائشی بنیادوں پر پیش کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:نوکیا 8 اینڈرائیڈ اوریو پر اپ گریڈ
 

شیئر: