Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حمائمہ ملک تنقید کا نشانہ

مشہور اداکارہ حمائمہ ملک کو ان دنوں انٹرنیٹ پر کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اداکارہ حمائمہ کی نئی تصاویر سامنے آئی ہیں جن پر ان کے مداح ان پرشدید تنقید کررہے ہیں۔انٹرنیٹ پر حمائمہ کی تصاویر پر ان کے مداح فلموں میں پہنے جانے والے ملبوسات پر شدیدغصے کا اظہار کررہے ہیں ۔مداحوں کا کہنا ہے کہ اداکارہ کو ایسا لباس پہننے پر شرم آنی چاہئے۔ انہوں نے پاکستان کا نام خراب کیا ہے۔ حمائمہ کو اس سے قبل بھی بالی وڈ فلموں میں کام کرنے اور مختصر لباس پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایاجاچکاہے۔واضح رہے کہ اداکارہ حمائمہ ملک ان دنوں لالی وڈ کی نئی فلم ' ارتھ' میں کام کررہی ہیں۔
 

شیئر: