Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وقت سے پہلے بالوں کا گرنا اور سفید ہونا،دل کی بیماریوں کی طرف اشارہ

لندن.... ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ 40 برس کی عمر سے پہلے ہی مردوں میں بالوں کا گر جانا اور سفید ہو جانا دراصل کسی بھی دوسر ے امر سے زیادہ ممکنہ دل کے عارضے کی نشاندہی کرتے ہیں۔ ہند میں 2000 افراد پر کی گئی تحقیق سے علم ہوا کہ جو لوگ دل کی شریانوں کے عارضے میں مبتلا تھے وہ وقت سے پہلے ہی گنجے ہو گئے یا ان کے سر کے بال سفید ہو گئے تھے۔یورپین سوسائٹی آف کارڈیالوجی کی جانب سے کی گئی یہ تحقیق دل کے عارضے سے متعلق ہونے والی سالانہ کانفرنس میں پیش کی جائے گی۔برٹش ہارٹ فاو¿نڈیشن سے منسلک ڈاکٹر مائک کنیپٹن نے کہا کہ اس تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ وقت سے پہلے بالوں کا گرنا اور سفید ہونا دل کے عارضے کے پیدا ہونے اور بڑھنے کی علامت کے طور پر لیا جا سکتا ہے۔تاہم یہ ایسی چیز نہیں جسے آپ بدل سکتے ہیں لیکن اس کے بعد آپ اپنا طرز زندگی بدلتے ہوئے خطرے کی دوسری نشانیوں زیادہ کولیسٹرول اور فشار خون کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔ ان چیزوں کا خیال رکھنا زیادہ ضروری ہے۔ 
 

شیئر: