Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کل جدہ میں موسلادھار بارش ہوگی، ریڈ الرٹ جاری

’صبح 6 بجے سے دوپہر تین بجے تک موسلادھار بارش کے علاوہ تیز ہوا چلے گی‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے جدہ کے رہائشیوں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل پیر کو موسلادھار بارش ہوگی۔
عکاظ اخبار کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’پیر کے روز صبح 6 بجے سے دوپہر تین بجے تک موسلادھار بارش کے علاوہ تیز ہوا چلے گی‘۔
’بحیرہ احمر میں اونچی موجیں اٹھیں گی جبکہ حد نگاہ متاثر رہے گی اور دن بھر گرج چمک رہے گی‘۔
دوسری طرف مکہ مکرمہ گورنریٹ نے ہائی وے کا سفر کرنے والوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پیر کے روز سفر کا ارادہ ملتوی کریں۔
گورنریٹ نے کہا ہے کہ ’موسلادھار بارش کے باعث سیلاب کی گزرگاہوں اور وادیوں سے دور رہا جائے‘۔

شیئر: