کراچی ..کراچی کے علاقے سی ویو پرریس لگانے کے دوران تلخ کلامی پرفائرنگ سے نوجوان جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس نے خالد بن ولید روڈ پر چھاپہ مارکر5ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔وزیرداخلہ سندھ نے وا قعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کرلی ۔ اتوار کی صبح سی ویو کے علاقے دودریا کے قریب ریس کے دوران گاڑیوں کے تصادم کے باعث جھگڑا شروع ہوا ۔ ہیوی بائیک پر سوار 2 ملزمان نے فائرنگ کردی ۔ کار میں سوار2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ایک شخص ظافر دوران علاج دم توڑ گیا۔ظافرڈیفنس کارہائشی اورمقامی کالج میں سال اول کا طالبعلم تھا۔فائرنگ سے زخمی ہونے والا دوسرانوجوان زید جناح اسپتال میں زیرعلاج ہے۔