Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے ہسپانوی، پرتگالی اور فرانسیسی وزرائے خارجہ کی ملاقات

علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بدھ کو ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے دوران سپین اور فرانسیسی ہم منصب نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے کے طریقوں کا جائزۃ لیا۔
وزرائے خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال، خطے میں سلامتی اور استحکام کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں پربھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

مشترکہ مفاد کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی بات چیت کی گئی (فوٹو: ایس پی اے)

علاوہ ازیں سعودی اور پرتگالی وزرائے خارجہ  کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تمام شعبوں میں ان کی سپورٹ اور ترقی کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مشترکہ مفاد کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر وزیرخارجہ کے دفتر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل ولید السماعیل اور برن سفارتخانے میں ناظم الامور داود المسھر بھی موجود تھے۔

 

شیئر: