Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شریف برادران اور جاوید ہاشمی کی ملاقات آج متوقع

لاہور... سابق وزیر اعظم نوا ز شریف اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے سینیئر سیاستدان جاوید ہاشمی کی ملاقات پیر کو متوقع ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جاتی امراءمیں اپنے بڑے بھائی اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور(ن) لیگ کے مشاورتی اجلاس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا ۔ (ن) لیگ کے سابق ناراض رہنما جاوید ہاشمی کی پارٹی میں دوبارہ شمولیت کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم ، جاوید ہاشمی کو پارٹی میں دوبارہ شمولیت کی خواہش رکھتے ہیں ۔دریں اثناءن لیگ کے ذرائع نے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی کی پارٹی میں واپسی بیگم کلثوم نواز کی رضا مندی سے مشروط کردی گئی ۔ خاندانی ذرائع نے کہاکہ جاوید ہاشمی جب تحریک انصاف میں جا رہے تھے تو انہوں نے ہماری خواتین کا بھی مان نہیں رکھا تھا ۔ بیگم کلثوم نواز خود جاوید ہاشمی کو منانے گئیں تھیں لیکن وہ سعد رفیق کے گھر سے اٹھ کر چلے گئے تھے ۔

شیئر: