لالی وڈ چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتی ،صائمہ نور
اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ لالی وڈ انڈسٹری دوبارہ ترقی کے راستے پر چل پڑی ہے۔کامیابیوں کا یہ سفر جاری رہنا چاہئے ، فلمیں کراچی سے بنیں یا لاہور سے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اصل بات یہ ہے کہ فلمسازوں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ جس طرح حال ہی میں پاکستانی فلموں نے شاندار بزنس کیاہے ، اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ لالی وڈ نے دوبارہ اپنی بحالی کی طرف سفر کا آغاز کر دیا ہے۔ہمیں ماضی کی غلطیوں سے بھی سیکھنا ہو گا ۔ انہوں نے فلموں سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے تاثر کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس شعبے کی بدولت مجھے شناخت ملی ہے۔ میںلالی وڈ چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتی ۔