ریاض .... قہوہ اور چاکلیٹ کی چوتھی بین الاقوامی نمائش ریاض میں شروع ہوگئی۔ سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی ہزاروں کی تعداد میں نمائش دیکھنے کیلئے پہنچ گئے۔ 4دن تک جاری رہیگی۔خاص طور پر قہوہ اور چاکلیٹ کے دلدادہ نوجوان نمائش پہنچ رہے ہیں۔سعودی اور بین الاقوامی صنعتکار اپنے اسٹال قائم کئے ہوئے ہیں۔ نمائش انتظامیہ نے سعودی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی مہیا کئے ہیں۔ آج (پیر کو) ہلکے پھلکے گیمز اور آرٹ کے مقابلے بھی ہونگے۔ بچوں کی سرگرمیاں بھی رکھی گئی ہیں۔شرکت کرنے والی کمپنیو ںمیں ہندوستان، ترکی، مصر اور امارات بھی شامل ہیں۔