Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطب شمالی میں مچھلیاں پکڑنے پر پابندی کا فیصلہ

برسلز۔۔۔چین سمیت مچھلیاں پکڑنیوالی بڑی اقوام نے اتفاق کیا ہے کہ قطب شمالی کے سمندری علاقے میں مچھلیاں پکڑنے کے موجودہ سلسلے کو روک دیا جائے۔ اس کا مقصد قطب شمالی کا ایکو سسٹم بحال کرنا ہے۔ جن ملکوں کے وزراء نے اس پابندی پر اتفاق کیا ہے، ان میں کینیڈا، چین، ڈنمارک، آئس لینڈ، جاپان، جنوبی کوریا، ناروے، روس اور امریکہ شامل ہیں۔ یورپی یونین بھی اس اجلاس میں شریک تھی۔ اجلاس میں اس برفانی سمندری علاقے میں کمرشل بنیادوں پر ماہی گیری کی حوصلہ شکنی پر اتفاق کیا گیا۔
 

شیئر: