کٹیہار۔۔۔۔۔بہار میں ضلع کٹیہار کے کوڈا تھانہ علاقہ میں آپسی تنازع پر میاں بیوی نے خود کشی کرلی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ گوڑاباڑی گاؤں میں رہنے والے اکھلیش کمار کا بیوی پرمیلا دیوی سے کسی بات پر جھگڑا ہوگیا جس کے بعد بیوی نے کمرہ بند کرکے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرلی۔ شوہر کو جب اس بات کا علم ہوا کہ اس کی بیوی نے پنکھے سے لٹک کر جان دیدی تو اس نے بھی زہر کھالیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ گاؤں والوں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔