مخالفین کے حربوں کے باوجود حکومت ملکی خدمت کررہی ہے، مقررین
ریاض( ذکاءاللہ محسن )پاکستانی نوجوان باصلاحیت اور چیلنجز سے بخوبی نبرآزما ہو سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ یوتھ ونگ کے صدر فیصل واہلہ نے ایک اجلاس کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کا نوجوان طبقہ پاکستان کی بہتری کے حوالے سے تعمیری سوچ اور بھرپور ولولہ رکھتا ہے۔ سیاسی طور پر بھی باشعور ہے، لیگ کے پلیٹ فارم پر جمع نوجوان طبقہ پارٹی کو پوری طرح سپورٹ کرتا ہے اور اپنے قائدین کے حکم پر اخلاقیات کے دائرے کے اندر رہ کر کام کر رہا ہے ۔راشد محمود بٹ کا کہنا تھا کہ جب سے مسلم لیگ ن کی حکومت آئی ہے، مخالفین کام سے روکنے کیلئے طرح طرح کے حربے استعمال کررہے ہیں۔ یوتھ ونگ کے اجلاس کی نظامت اسلم راہی نے کی جبکہ اجلاس میں سفارت خانہ پاکستان کے پاسپورٹ سیکشن کے انچارج چوہدری شاہد ریاض بھی شریک ہوئے۔