Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹ بننا چاہتی تھی، ٹوئنکل کھنہ

اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے کہا ہے کہ وہ اداکارہ نہیں بلکہ چارٹرڈ اکاو¿نٹنٹ بننا چاہتی تھیں۔بالی وڈ اداکارہ اور ایکشن ہیرو اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ بالی وڈ میں اپنے کام کی وجہ سے کوئی خاص مقام نہیں بنا پائیں اور ان کے فلمی کرئیر میں ان کے نام زیادہ تر ناکام فلمیں ہی رہیں۔ جب اداکارہ کو اس بات کا احساس ہوا کہ وہ اب مزید فلموں میں کام نہیں کرسکتیں تو انہوں نے 2001 میں اپنی آخری فلم ”پیار کے لئے کچھ بھی کرے گا“ کے بعد فلم نگری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا اور مصنفہ کے طور پر اپنی شناخت بنائی جس میں وہ کامیاب بھی رہیں۔
مزید پڑھئے:کاش ہیما مالنی میری والدہ ہوتیں، ٹوئنکل کھنہ
 میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئنکل کھنہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میںانٹر کرنے کے بعد چاہتی تھی کہ چارٹرڈ اکاو¿نٹنٹ بنوں لیکن کیونکہ میرے والدین کا تعلق فلم انڈسٹری سے تھا تو وہ چاہتے کہ میں بھی ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے بالی وڈ میں قدم رکھوں۔ٹوئنکل کھنہ نے بالی وڈ میں اپنے مختصر کریئر کے حوالے سے کہا کہ میں نے 8 سال بعد اندازہ لگالیا تھا کہ میں کامیاب اداکارہ بننے میں ناکام رہی ہوں اور اس بات کا مجھے دکھ بھی ہوا لیکن میں اس سے بد دل نہیں ہوئی پھر یہ احساس بھی ہوا کہ کسی شعبے میں ناکامی کا مقصد یہ نہیں کہ انسان خود ناکام ہوچکا ہے۔واضح رہے کہ ٹوئنکل کھنہ متعدد بالی وڈ فلموں میں کام کرچکی ہیں جس میں ”جب پیار کسی سے ہوتا ہے“ ، ”انٹر نیشنل کھلاڑی“ ، “بادشاہ“ ،”میلہ“ اور دیگر شامل ہیں۔
 
 

شیئر: