نیویارک ....... امریکی ماہرین نے کہا کہ انرجی ڈرنکس جگر کی بیماری اور ہیپاٹائٹس کا سبب بن سکتی ہیں ۔ ہاوورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق ایک تازہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ انرجی ڈرنکس کا کثرت سے استعمال وقتی طور پر جسم کو تو طاقت فراہم کرتا ہے لیکن اس کا مسلسل استعمال جگر کی خطرناک بیماریوں میں مبتلا کر سکتا ہے۔ماہرین نے اس ضمن میں مناسب احتیاط کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ انرجی ڈرنکس کا استعمال ترک کر کے ہیپاٹائٹس جیسی مہلک بیماری سے محفوظ رہ کر صحت مند اور فعال زندگی گزاری جا سکتی ہے۔