فریج ہر کچن کی بنیادی ضرورتوں میں سے ایک ہے۔ اگر اس کی مناسب صفائی نہ کی جائے اور اسے بے تحاشہ چیزوں سے بھر دیا جائے تو اس میں سے بدبو آنے لگتی ہے جو آہستہ آہستہ اس میں رکھے سامان میں بھی پھیل جاتی ہے لہذا فریج کی صفائی نہایت اہم ہے۔
اس کے لیے سب سے اہم بات یہ ہے کہ فریج میں کھانے پینے کی چیزوں کو ترتیب سے رکھیں، سبزیوں اور پھلوں کو دودھ اور پانی کی بوتلوں سے دور رکھیں۔ ہر 15 دن میں فریج کو اندر سے ضرور صاف کریں۔
فریج کی بدبو کے خاتمے کے لیے بیکنگ سوڈا کا ڈبہ کھول کر فریج میں رکھ دیں۔24گھنٹے بعد نکال لیں ،بدبو ختم ہو جائے گی یا پھر روئی کو ونیلا ایسنس میں ڈبو کر اسے 12 گھنٹوں کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ فریج مہکنے لگے گا۔