سان ڈیاگو.... چند ماہ قبل علاقے میں ہیپاٹائٹس اے بڑی تیزی سے پھیلنا شروع ہوا ور دیکھتے ہی دیکھتے 20افراد ہلاک ہوگئے جن میں اکثریت ان لوگوں کی تھی جو بے گھر تھے اور جنہیں سر چھپانے کیلئے کوئی مناسب جگہ فراہم نہیں کی گئی تھی۔ نتیجے میں بیماری پھیلتی رہی اور حالات بگڑتے رہے۔ مقامی حکام نے صورتحال پر قابو پانے کیلئے اب ایک انتہائی ایک عالیشان قسم کا خیمہ تیار کرلیا ہے اور اسکا افتتاح بھی ہوگیا ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ اس خیمے میں تقریباً350بے گھر لوگوں کو رہائش فراہم کی جائیگی۔ واضح ہو کہ 20افراد کی ہلاکت گزشتہ 20برسوں میں امریکہ میں ہیپاٹائٹس سے ہونے والی سب سے بڑی ہلاکت تھی۔ صورتحال سے گھبرا کر تقریباً20مرد و خواتین نے اِدھر ُادھر پناہ لے لی۔ اب ان سب کو اسی خیمے میں رکھا جائیگا۔ باخبر ذرائع کے مطابق مقامی حکام اسی قسم کے مزید دو بڑے بڑے خیمے قائم کرنا چاہتے ہیں۔ جن میں سے ایک فیملی والوں کیلئے اور دوسرا سابق فوجیوں کیلئے ہوگا۔اس میں مجموعی طور پر700افراد رہ سکیں گے۔ ریاستی حکومت یہ چاہتی ہے کہ مرض کو پوری قوت سے اس کے پہلے مرحلے ہی میں قابو کرکے کچل دیا جائے ورنہ پھر اسے قابو کرنا بیحد مشکل ہوگا اور بیماریاں بھی بڑھتی رہیں گی اور اموات بھی ہونگی۔