Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاوید جعفری نے 54برس گزاردیئے

بالی وڈ کے مشہور اداکار جاوید جعفری نے دنیا میں آنے کے بعد54برس گزار دیئے۔ وہ ہندوستان کے مشہور اداکار، کامیڈین سمیت وائس آرٹسٹ ، گلوکار اور ریڈیو میزبان بھی ہیں ۔ ان کا پورا نام سید احمد جاوید جعفری ہے۔ وہ ماضی کے معروف کامیڈین جگدیپ کے بیٹے ہیں۔اداکار جاوید جعفری نے 1985 میں بالی وڈ میں قدم رکھا۔ کئی کامیاب فلموں میں انہوں نے بہترین کردار ادا کئے۔
مزید پڑھئے: بھنسالی نے ٹھیس پہنچائی، سلمان خان
 کامیڈی فلموں میں جاوید جعفری اپنی اداکاری سے جان ڈال دیتے ہیں۔جاوید کو ان کی بہترین اداکاری پر کئی ایوارڈ بھی مل چکے ہیں۔جاویدجعفری کی حالیہ فلم ' بینگ بینگ' تھی۔موصوف ہندوستان کی سیاست میں بھی کردار ادا کرچکے ہیں۔ وہ پچھلے کئی برسوں سے مشہور سیاسی جماعت 'عام آدمی پارٹی' میں شامل ہیں۔ 
 
 

شیئر: