کویت میں اسپیشل کڈز کے لئے سالانہ پکنک
کویت (محمد عرفان شفیق ) اینجلز پیرنٹس ایسوسی ایشن اور پاکستان اکیڈمی فار سپیشل کڈز کے زیر اہتمام کویت میں مقیم پاکستانی خصوصی بچوں کے لیے سالانہ پکنک کا اہتمام کیا گیا۔ سفارتخانہ پاکستان کے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی ڈاکٹی عمر جاوید نے خصوصی طور پر پکنک میں شرکت کی۔ کمیونٹی کی دیگر سرکردہ شخصیات نے بھی پکنک میں خوب بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مزید خبروں کے لئے یہاں کلک کریں
نوشاد نے پاکستان سے بذریعہ ٹیلیفون حاضرین سے تبادلہ خیال کیا ۔صدر اینجلز پیرنٹس ایسوسی ایشن جنید احمدنے اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس پکنک کا مقصد تمام والدین کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا اور ایک دوسرے کے قریب لانا ہے۔ انہیں آگاہی دی جائے کہ وہ بھی اس معاشرے کا حصہ ہیں اور کسی سے کم تر نہیں۔بچوں کے والدین نے بچوں کے ہمراہ مختلف گیموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور بچوں کے ساتھ خوب ہلا گلا کیا۔
پاکستان ویمن فورم کویت کے ٹیم نے فیس پینٹنگ اور مختلف کھیلوں میں شرکت کی۔جمعہ کی نماز کے بعد حاضرین کی تواضع ظہرانے سی کی گئی ،جس میں لذیز چکن میکرونی، قورمہ اور بریانی شامل تھی۔
کویت کی سرکاری خبریں اور تارکین سے متعلق فیصلوں کے لئے یہاں کلک کریں