Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شرد یادو اور انور علی کی راجیہ سبھا کی رکنیت ختم

کانپور ۔۔۔۔جنتا دل یو کے سینیئر رہنما اور راجیہ سبھا کےرکن و ممبر پارلیمنٹ شرد یادو اور انور علی کی نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو کے ذریعے راجیہ سبھا کی رکنیت ختم کرنے کیخلاف مشتعل جنتا دل یو کے رہنما اور کارکنان نے کیمپ آفس کے باہر نائب صدرجمہوریہ وینکیا نائیڈو کا پتلہ نذر آتش کیا۔ اس موقع پر جنتا دل یو کے ضلع صدر پردیپ یادو نے نائب صدر کے اقدام کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے کہا کہ جنتا دل یو (شرد یادو گروپ) کی دہلی ہائیکورٹ میں رٹ داخل ہے جبکہ اس پر فیصلہ آنا ابھی باقی ہے۔ ایسی حالت میں رکنیت کا ختم کیا جانا ہائیکورٹ کی توہین ہے۔ نائب صدر کے فیصلے کیخلاف 10دسمبر کو جنتا دل یو دھرنا دیکر نائب صدر جمہوریہ سے استعفے کی مانگ کریگی۔انہوں نے کہا کہ نائب صدر نے یہ فیصلہ مرکزی حکومت کے دباؤمیں کیا جو سماجی انصاف کیلئے جدو جہد کرنیوالے رہنما کی توہین ہے۔

شیئر: