نئی دہلی۔۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی نے خطرناک سمندری طوفان اوکھی کے گجرات پہنچنے کے خدشات کے پیش نظر بی جے پی کے کارکنان سے ریاست کے شہریوں کو امداد پہنچانے کیلئے تیار رہنے کی اپیل کی ہے۔ مودی نے ٹویٹر پر کہا کہ وہ ملک کے مختلف حصوں میں سمندری طوفان اوکھی کی وجہ سے پیدا ہونیوالے حالات کی مکمل نگرانی کررہے ہیں۔ طوفان سے متاثرہ ریاستوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔