Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خطے میں افراتفری پھیلانے میں ایران ملوث ہے،ٹلرسن

  برسلز۔۔۔امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے کی شرائط پرعمل درآمد کرے گا مگر خطے کو عدم استحکام سے دوچارکرنے کی ایرانی سازشوں پر خاموشی اختیار نہیں کی جائے گی۔ بلجیم کے دارالحکومت برسلز کے دورے کے دوران یورپی ملکوں کے وزرائے خارجہ سے ملاقات میں بات کرتے ہوئے ریکس ٹیلرسن نے کہا کہ ایران یمن، شام اور لبنان میں افراتفری پھیلانے میں ملوث ہے۔امریکی وزیرخارجہ نے برسلز میں یورپی وزرائے خارجہ سے شمالی کوریا کی طرف سے عالمی امن کو لاحق خطرات، ایران اور داعش کے موضوعات پر بات چیت کی۔
 

شیئر: