برسلز ۔۔۔ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے برسلز میں یورپی یونین اور نیٹو کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کی ہیں۔نیٹو اجلاس سے 2 روز قبل ہونے والی ان ملاقاتوں میں شمالی کوریا کے تازہ ترین بیلسٹک میزائل تجربے سے پیدا ہونے والی صورتحال اور روس کے مخاصمانہ رویئے پر غور کیا گیا۔واضح رہے کہ شمالی کوریا اور ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے حال ہی میں امریکہ اور اس کے یورپی اتحادیوں کے درمیان اختلافات سامنے آئے ہیں۔امریکہ شمالی کوریا کیخلاف فوجی طاقت کے استعمال اور ایران کے جوہری پروگرام پر بین الاقوامی معاہدے کو منسوخ کرنے پر زور دے رہا ہے جبکہ یورپی یونین کے رکن ممالک شمالی کوریا کو جوہری پروگرام پر پیشرفت سے باز رکھنے کیلئے اقتصادی پابندیوں کو سخت کرنے اور ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے کے حق میں ہیں۔