لاہور..سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان عوامی تحریک طاہر القادری کے سربراہ سے رابطہ کرکے سانحہ ماڈل ٹاون کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے ساتھ دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی سانحہ ماڈل ٹاون کے متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔ سانحے میں ملوث ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچنا چاہیئے۔ذرائع کے مطابق سابق زرداری نے طاہر القادری سے نجفی کمیشن رپورٹ پر تبادلہ خیال بھی کیا۔دونوں رہنماوں کی لاہور میں ملاقات بھی متوقع ہے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے تصدیق کی کہ سابق صدر زرداری کی سربراہی میں پیپلزپارٹی کا وفد جمعرات کو طاہر القادری سے ملاقات کرے گا۔ واضح رہے کہ عمران خان نے بھی کہا ہے کہ اگر طاہر القادری انصاف کے لئے سڑکوں پر نکلے توان کے ساتھ ہوں گے۔