نئی دہلی۔۔۔۔مہنگائی سے متعلق غلط اعداد و شمار پیش کرنے پر بی جے پی کیلئے ہدف تنقید بنے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے کہا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی طرح نہیں بلکہ ایک عام انسان ہیں اور غلطیاں انسان سے ہی ہوا کرتی ہیں۔ راہول نے بی جے پی کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے ٹویٹر پر تحریر کیا کہ بی جے پی کو اِن کی غلطیوں کا ذکر کرتے رہنا چاہئے۔ اس سے انہیں غلطیاں درست کرنے میں مدد ملے گی۔ راہول نے کہا کہ یہ میرے تمام بی جے پی کے بھائیوں کیلئے ہے۔ میں نریندر بھائی جیسا نہیں ہوں، ایک عام انسان ہوں ۔ غلطیاں ہوتی رہتی ہیں ۔غلطی کی نشاندہی کا شکریہ۔