Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھیونڈی میں گوداموں میں آتشزدگی، 50افراد کو نکال لیا گیا

ممبئی.... بھیونڈی کے ساگر کمپاﺅنڈ میں بدھ کو بھیانک آگ بھڑک اٹھی۔ وہاں موجود 16 گوداموں سے 50سے زیادہ افراد کو نکال کر محفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ آگ نے تمام گوداموں کو لپیٹ میں لے لیا تھاجبکہ دھویں کی وجہ سے فائر بریگیڈ کے عملے کو آگ بجھانے کے سلسلے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔ آگ صبح 10بجے ایک گودام سے شروع ہوئی اور قریب واقع دیگر 15گوداموں تک پہنچ گئی۔ مختلف شہروں سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے کیلئے طلب کی گئیں ۔ فائر بریگیڈ عملے کا کہنا ہے کہ زور دار ہواﺅں کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
مزید پڑھیں:۔ لہسن ، سبزی ہے یا مصالحہ؟ ،راجستھان ہائیکورٹ
 

شیئر: