Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہادری کے انعام کیلئے اب رقم دگنی

نئی دہلی۔۔۔۔حکومت نے بہادری کیلئے دی جانے والی رقم بڑھا کر دگنی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جنگ کے زمانے میں شجاعت کیلئے اعلیٰ ترین ایوارڈ (پر م ویر چکر )پانے والے کو اب 10ہزار کے بجائے 20ہزار روپے کی رقم دی جائیگی۔ وزارت دفاع کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اضافہ شدہ رقم گزشتہ اگست سے تمام انعام یافتگان کو دی جائیگی ،خواہ ان کا رینک کچھ بھی ہو۔ ان انعام یافتگان کو یہ رقم ہر ماہ دی جاتی ہے۔ یہ رقم شہید انعام یافتہ کی بیوہ کو اور غیر شادی شدہ انعام یافتہ کے والدین کو دی جاتی ہے۔ امن کے زمانے میں دیئے جانے والے بہادری کے اعلیٰ ترین ایوارڈ (اشوک چکر) حاصل کرنے والے کو اب 6ہزار کے بجائے 12ہزار روپے کی رقم ادا کی جائیگی۔

شیئر: