لکھنؤ۔۔۔۔یوپی کے گورنر رام نائک نے کہا کہ ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر انتہائی باصلاحیت اور عظیم شخصیت کے مالک تھے۔ انہوں نے بڑی مشکلات برداشت کرکے اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور عظیم ماہر تعلیم و ماہر قانون بن کر معاشرے کی اصلاح کیلئے اپنی خدمات انجام دیں۔ بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤامبیڈکر کے یوم وفات پر منعقدہ تقریب میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ڈاکٹر بھیم راؤ کو ہندوستانی آئین کا معمار قراردیا۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے سے بڑا ہونا عظیم ہونے کی علامت ہے جو بابا صاحب نے عظمت اور اپنے کارناموں سے حاصل کیا۔