Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلغاروی ڈیزائنر کا تیار کردہ’’ میگا اسکارف‘‘

صوفیہ.... مختلف شعبہ حیات میں  جس طرح آئے دن کوئی نہ کوئی  تبدیلی اور انقلاب آفریں قسم کی پیشرفت ہوتی رہتی ہے ملبوسات کا شعبہ بھی انہی شعبوں میں شامل ہے۔ مگر اس حوالے سے تازہ ترین اطلاع یہ  ہے کہ  بلغاریہ کے مشہور ڈیزائنر دکیانا کے برانڈ لیبل سے اب ایک ایسا ’’میگا اسکارف‘‘ سامنے آیا ہے جسے پہننے کے بعد ایسا لگے گا کہ خواتین نے کوئی بہت بڑے سائز کی جراب پورے بدن پر چڑھا لی ہے۔ میگا اسکارف کی قیمت 210پونڈ بتائی جاتی ہے۔ نیا اسکارف مختلف رنگوں میں دستیاب ہے۔ اسکا زیریں حصہ اونی سوئٹرکی  طر ح سے تیار کیا گیا ہے۔ اس میں کوئی سوراخ نہیں جس سے انسان بازو باہر نکال سکے۔ تاہم بازو تک پہنچ کر یہ اسکارف تہہ دار بن سکتا ہے۔ یہ حیرت انگیز اسکارف بازار میں آچکا ہے مگر بازار کی رپورٹ یہ ہے کہ دکاندارو ںکو اس بارے میں مختلف شکایات بھی ملنا شروع ہوچکی ہیں کیونکہ خریداروں کا کہناہے کہ اسے پہنے والی خواتین کے خدوخال نمایاں نہیں ہوپاتے مگر سردی کے موسم میں یہ انتہائی کامیاب چیز ہے۔ آپ اسے  بہت بڑی اونی سرنگ سے بھی تعبیر کرسکتے ہیں اوراسے پہننے کے بعد خواتین شدید سردی کا بھی باآسانی مقابلہ کرسکیں گی۔ اسکارف کو موہائر اسکارف ٹیوب کا نام دیا گیا ہے۔کئی دکانداروں کا  کہناہے کہ اسکے پہننے سے جگہ جگہ بڑی بڑی شکنیں نظر آتی ہیں اور یہی وہ چیز ہے  جسے خواتین پسند نہیں کرتیں مگر اسکی دوسری خوبیاں انہیں اپنی جانب راغب کرنے کیلئے کافی ہیں۔ دکیانا اپنی تمام برانڈ مصنوعات  خصوصاً ہاتھ سے بنی ہوئی آن لائن فروخت کرتی ہے جس کے لئے اس نے اپنی ویب سائٹ تیار کررکھی ہے اور ایک خوردہ فروش  شعبہ بھی قائم کررکھا ہے جسے ایٹسی اور ایبے کا نام دیا گیا ہے۔

شیئر: