Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں کنسرٹ سے امریکہ کی دلچسپی

ریاض۔۔۔۔امریکی چینل این بی سی نے سعودی عرب میں خواتین کیلئے قائم کئے جانے والے رنگ و آہنگ کے پروگرام کے مناظر اپنے ناظرین کو دکھائے۔ لبنانی فنکارہ ہباطوجی نے اس پروگرام میں حصہ لیا۔ ہزاروں سعودی لڑکیاں پروگرام دیکھنے پہنچیں۔ غیر معمولی جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ گلوکارہ کے ساتھ گانے میں شریک ہوئیں۔ اس موقع پر متعدد عربی گانے پیش کئے گئے۔ علاوہ ازیں وٹنی ہیوسٹ اور سیلی ڈیو ن کے گانوں نے بھی پروگرام میں دھوم مچا دی۔شائق خواتین نے اسمارٹ فون سے تصاویر بھی بنائیں۔این بی سی نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کنسرٹ مملکت میں آنے والے تبدیلی کی مثال ہے۔

شیئر: