ما سکو۔۔۔روسی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پورے شام کو شدت پسند گروپ داعش سے آزاد کروا لیا گیا ہے۔ روسی فوج کے ایک سینیئر افسر سیرگی روڈسکوی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ شام میں داعش کے خلاف جاری آپریشن کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے۔ اب پورے شام میں داعش کے زیر تسلط کوئی علاقہ نہیں بچا ۔داعش کو مکمل طور پر ختم کردیا گیا ہے۔ گزشتہ روز صدر ولادی میر پوٹین نے بھی کہا تھا کہ شام میں داعش کے خلاف جاری آپریشن تقریباًمکمل کرلیا گیا ہے ۔روسی عہدیدار نے کہا کہ شام میں تعینات روسی فوج سیز فائر معاہدوں کی پاسداری یقینی بنانے میں مدد کررہی ہے۔