Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

درست غذا کا انتخاب آپ کو موٹاپے سے کیسے بچا سکتا ہے؟

موٹاپے کی ایک بڑی وجہ کھانے میں بے احتیاطی ہے (فائل فوٹو: پکسابے)
موٹاپا ایک ایسی بیماری ہے جو کھانے پینے کی بے احتیاطی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔
ایک مرتبہ کوئی اس کا شکار ہو جائے اور وہ اس پر قابو پانے کے لیے کوئی حکمت عملی نہ اپنائے تو یہ وقت کے گزرنے کے ساتھ ساتھ انسان کو نقصان پہنچاتی رہتی ہے۔
موٹاپے کی وجہ سے انسان کو کئی ایک دوسری بیماریاں بھی لاحق ہونے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔
این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق ماہرین نے کچھ ایسے ٹوٹکے بتائے ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر باآسانی اس بیماری پر کنٹرول پایا جا سکتا ہے۔

درست خوراک کا انتخاب

ماہرین کے مطابق آپ کو اپنی خوراک کے بارے میں شعور ہونا چاہیے، یعنی آپ کو علم ہونا چاہیے کہ آپ کی صحت کے لیے کون سی خوراک اچھی ہے اور کون سی نہیں۔
کھانے میں ہمیشہ ایسی غذائیں منتخب کریں جو قدرتی اجزا پر مشتمل ہوں اور کم سے کم پروسیس شدہ ہوں کیونکہ زیادہ تر پروسیس شدہ کھانوں میں غذائیت کم اور کیلوریز زیادہ ہوتی ہیں۔
آپ کو ایک متوازن اور صحت مند غذا کا انتخاب کرنا چاہیے۔

متوازن غذا صحت کے لیے فائدہ مند ہے (فائل فوٹو: پکسا بے)

یہ نہ کہ صرف موٹاپے سے بچاؤ میں مدد فراہم کرے گی بلکہ مجموعی طور پر صحت کے لیے فائدہ مند ہو گی۔

روزانہ باقاعدگی سے ورزش

روزانہ ورزش کرنا نہ صرف کیلوریز جلانے میں مدد فراہم کرتا ہے بلکہ مجموعی صحت کو بھی بہتر بناتا ہے۔
ماہرین عام طور پر روزانہ کم از کم 30 منٹ کی ورزش تجویز کرتے ہیں تاکہ صحت مند طرزِ زندگی برقرار رکھا جا سکے۔

روزانہ ورزش کرنا کیلوریز جلانے میں مدد فراہم کرتا ہے(فائل فوٹو: پکسا بے)

جب آپ باقاعدگی سے ورزش کرتے ہیں تو اس سے آپ کو جسمانی طور پر متحرک رہنے میں مدد ملتی ہے۔
اس عادت سے آپ کو وزن کنٹرول کرنے، دل کی صحت بہتر بنانے، ذہنی سکون حاصل کرنے اور دیگر کئی شاندار طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

سکون والی نیند سوئیں

نیند کو موٹاپے کے خطرے کے طور پر اکثر نظر انداز کیا جاتا ہے تاہم  تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ گذشتہ برسوں میں نیند کے مجموعی دورانیے میں نمایاں کمی آئی ہے۔

نیند کو موٹاپے کے خطرے کے طور پر اکثر نظر انداز کیا جاتا ہے(فائل فوٹو: پکسا بے)

ناکافی نیند نہ صرف وزن میں اضافے کا باعث بنتی ہے بلکہ دیگر کئی صحت کے مسائل کے خطرے کو بھی بڑھا دیتی ہے۔
موٹاپا کئی سنگین طبی مسائل کے لیے بڑا خطرہ ثابت ہو سکتا ہے۔

 

شیئر: