Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دھرنے بند نہ ہوئے تو جتھوں کی حکومت ہوگی،چوہدری نثار

ٹیکسلا... سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ آگے بڑھنا ہے تو دھرنوں کا باب بند کرنا ہوگا ۔یہ فوج سمیت تمام اداروں کی ذمہ داری ہے۔موجودہ بیانیہ آئندہ الیکشن میں (ن) لیگ کو شدید نقصان پہنچائے گا۔بلاوجہ فوج کو ٹارگٹ نہیں کرنا چاہیے۔یہ پارٹی اور نوازشریف کے فائدے میں ہے ۔ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ جب مجھے اچھا لگے تو دھرنا سپورٹ کروں اور نہ لگے تو نہ کروں۔ اگر ملک کو بنانا ری پبلک بننے سے روکنا ہے تو دھرنے کا باب مکمل بند کرنا ہوگا ورنہ یہاں جتھوں کی حکومت ہوگی، جو زیادہ طاقتور ہوگا وہ آکر اسلام آباد پر قبضہ کرے گا اور اپنی بات منوائے گا۔ یہ مہذب اور جمہوری ملک میں نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ایف سی اور پولیس میں دھرنے روکنے کی پوری صلاحیت موجود ہے تاہم حکومت اور انتظا میہ کو پشت پر کھڑا رہنا پڑتا ہے ، اونر شپ لینی پڑتی ہے۔ جاوید ہاشمی سے متعلق سوال پر چوہدری نثار نے کہا کہ ڈیڑھ سال سے کوشش میں ہوں۔ جاوید ہاشمی کے لئے دروزے کھلنے چاہئیں۔ کچھ لوگوں کا بیان ہے کہ جاوید ہاشمی میری وجہ سے پارٹی چھوڑ کر گئے لیکن ایسا نہیں ہوا۔ ان کے اپنے اختلافات تھے۔ ان کا واپس آنا خوش آئند ہے۔ اس وقت (ن) لیگ پر ایک مشکل وقت ہے۔ اس مشکل سے عہدہ برا ہونے کے لئے جوش سے زیادہ ہوش کی ضرورت ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ اس دھرتی سے تعلق ہے کوئی پناہ گزین نہیں ہوں کہ کوئی میرے گھر پر حملہ کرے ار میں خاموش رہوں۔

شیئر: