ہرزہ سرائی کرنیوالا غیر ملکی چلا گیا
ریاض ...وزارت محنت و سماجی فروغ کے ترجمان خالد ابا الخیل نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب کو بدنام کرنے والا غیر ملکی خرو ج و عودہ ویزہ لیکر 27اکتوبر 2017ءکو سعودی عرب سے چلا گیا۔ وہ واپس نہیں آیا۔ اس نے 5 نومبر2017ءکو باہر ہی سے اپنا استعفیٰ بھجوا دیا۔ وہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اُس وڈیو کلپ پر تبصرہ کررہے تھے جس میں ایک غیر ملکی نے سعودی عرب کے خلاف ہرزہ سرائی کی تھی۔