لندن ...ایم کیو ایم لندن کے رہنما بابر غوری اور شمیم صدیقی نے پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔سابق وفاقی وزیر بابر خان غوری نے کہاکہ ذاتی وجوہ پر پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دیا۔ ابھی کسی سیاسی جماعت میں جانے کا کوئی ارادہ نہیں۔واضح رہے کہ مارچ 2015 میں بابر غوری بیرون ملک چلے گئے تھے۔ ایک اور سابق وفاقی وزیر شمیم صدیقی بھی پارٹی رکنیت سے مستعفی ہوگئے۔