Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپر مین کی طرح موٹر سائیکل چلانے والا گرفتار

برازیلیا....  برازیل کے شہر ایناپولس میں  پولیس نے ایک ایسے موٹر سائیکل سوار کو گرفتار کیا ہے جو سپر مین کی طرح موٹر سائیکل چلارہا تھا۔وہ موٹر سائیکل پر لیٹے اپنے سر کی مدد سے ہینڈل کو پکڑے ہوئے تھا۔ 24سالہ نوجوان کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں تھا جبکہ موٹر سائیکل پر نمبر پلیٹ بھی نہیں تھی۔ اسکی یہ تصویر قریب سے گزرنے والے ایک کار ڈرائیو رنے اتاری تھی۔ بعد میں پتہ چلا کہ پولیس اہلکاروں نے خطرناک ڈرائیونگ کرنے کے الزام میں اسے گرفتار کرلیا۔اسے ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ تحقیقات کیلئے بعد میں پیش ہو۔

شیئر: