ریاض.... سعودی عرب میں برسرروزگار ہندوستانی ڈرائیور رندیپ کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ان کے عزیز کو کفیل نے حراست میں لے رکھا ہے، تنخواہ نہیں دے رہا ۔ ہندوستان واپسی کیلئے پاسپورٹ حوالے کرنے سے بھی انکاری ہے۔ سنڈے گارجین لائف نے اپنی ویب سائٹ پر یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ رندیپ کا تعلق رنبیر سنگھ پور گاﺅں سے ہے۔ یہ جموں کے علاقے میں سرحد کے قریب واقع ہے۔ رندیپ کے اہل خانہ نے رہائی کیلئے حکومت ہند سے مداخلت کی درخواست کی ہے۔