Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

القدس، سلمان کے دل میں ہے

ریاض ....سعودی وزیر ثقافت و اطلاعات ڈاکٹر عواد العواد نے واضح کیا ہے کہ القدس خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد محمد بن سلمان اور تمام سعودی عوام کے دلوں میں بستا ہے۔ سعودی عرب نے فلسطین کیلئے جو کچھ کیا تاریخ اسکی شاہد عدل ہے۔ مملکت نے ہمیشہ فلسطینی عوام کا ساتھ دیا۔ آئندہ بھی دیتی رہیگی۔ کچھ لوگ مسئلہ فلسطین کو کھیل تماشا بنائے ہوئے تھے اب بھی بنائے ہوئے ہیں۔ وہ آج بھی القدس کیلئے کچھ کرنے کے بجائے کھیل تماشے میں لگے ہوئے ہیں۔

شیئر: