ماسکو /انقرہ ...انقرہ اور ماسکو نے تصدیق کی ہے کہ روسی صدر پوٹین ترک ہم منصب اردگان کے ساتھ پیر کو انقرہ میں ملاقات کریں گے۔ ٹرمپ کے اعلان کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال، اس کے ردِ عمل میں ممکنہ اقدامات اور شام کی صورتحال پر ایجنڈے میں سرفہرست ہے ۔ روسی صدر کے ترجمان نے بتایا کہ صدر پوٹین توانائی کے منصوبوں اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔روسی صدر کو دورے کی دعوت ترکی نے دی ہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل دونوں رہنماو¿ں نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران اتفاق کیا تھا کہ القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کے مشرق وسطیٰ میں منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان غلط فیصلہ ہے۔