Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طالبات بیداری مہم پر کالجوں میں جانیوالے پولیس افسران شرمندہ

     لکھنؤ۔۔۔۔۔خواتین کی سیکیورٹی کیلئے طالبات کو بیدار کرنے کیلئے کالجوں میں جانے والے پولیس افسران اپنے ماتحتوں کی شکایتوں سے شرمسار ہورہے ہیں۔جئے پوریا کالج کی طالبات نے جب پولیس کی کارکردگی پر ایک کے بعد ایک سوال اٹھائے تو ایس ایس پی دیپک کمار کچھ دیر کیلئے حیرت میں پڑ گئے ۔ کالج کی طالبات نے سپاہیوں کے ذریعہ ہراساں کرنے اور چھیڑ چھاڑ کا انکشاف کرنے پر سبھی حیران ہوگئے ۔ان واقعات کو سننے کے بعد ریاست کے ڈی جی پی سلکھان سنگھ نے طالبات کے ساتھ ہوئی بدتمیزی کے لئے معا فی مانگی۔واضح ہو کہ لکھنؤکو ویمن فرینڈلی بنانا وزیراعلیٰ یوگی کے ایجنڈا کے سب سے اوپر ہے۔ لڑکیوں کو بہادری کا سبق پڑھا نا تو اچھا ہے لیکن اسکے ساتھ اعلیٰ افسران کو ان کے شعبہ کے لوگوں کی ذہنیت کو تبدیل کرنا پڑے گا۔ انہیں عورتیں کو احترام کیسے کیا جاتاہے، اسکو پڑھانے کی ضرورت ہے۔

شیئر: