ممبئی۔۔۔۔عامر خان کی سپر ہٹ فلم ’’دنگل ‘‘سے بالی وڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ زائرہ وسیم کے ساتھ طیارے میں چھیڑ چھاڑ کے معاملے میں ممبئی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم کا نام وکاس سچ دیو ہے جو ممبئی کے علاقے اندھیری ایسٹ کا رہائشی ہے ۔ پولیس نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔واضح ہو کہ زائرہ وسیم نے الزام لگایا تھا کہ دہلی سے ممبئی جانیوالی وستارا ایئرلائنز کی پرواز میں ایک ادھیڑ عمر کے مسافر نے ان کے ساتھ چھیڑخانی کی ۔ پولیس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 354کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔