Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تری پورہ میں بی جے پی کو جھٹکا،1000کارکن کانگریس میں شامل

اگر تلہ۔۔۔۔۔تریپورہ میں انتخابات کے اختتام پر کانگریس کو بڑی کامیابی ملی جب بی جے پی  کے ایک ہزار کارکنوں نے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔ پارٹی تبدیلی کا دلچسپ پہلو یہ بھی ہے کہ یہ بی جے پی کارکنان پہلے کانگریس میں ہی تھے جو ایک سال قبل انڈین نیشنل اسٹوڈنٹس یونین کے سابق ریاستی صدر مجیب الاسلام مجمدار کی قیادت میں بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے لیکن اب انہوں نے یہ کہتے ہوئے پھر کانگریس کا دامن تھام لیا کہ بی جے پی آئینی معیار پر عمل پیرا نہیں ، وہ فرقہ پرستی کی سیات کو فروغ دے رہی ہے۔ یہاں کانگریس دفتر میں منعقدہ تقریب میں بی جے پی چھوڑ کر آئے کارکنوں نے کانگریس کی رکنیت حاصل کرنے کے بعد کہاکہ اب وہ پہلے سے زیادہ جو ش و جذبے سے کانگریس کی خدمت کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

شیئر: