نئی دہلی۔۔۔۔۔ مشہور خاتون پہلوان ببیتا فوگاٹ نے اداکارہ زائرہ وسیم کے ساتھ فلائٹ میں چھیڑ چھاڑ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی حرکت کرنے والوں کو یونہی نہ چھوڑاجائے ۔ انہوں نے زآئرہ کو مشورہ دیتے ہوئے ٹویٹر پر تحریر کیا کہ تمام لڑکیاں اپنی اصل زندگی میں دھاکڑ(نڈر) بنیں ۔ زائرہ نے فلم ’’دنگل‘‘میں ببیتا کی بہن گیتا فوگاٹ کا کردار ادا کیا تھا۔ ببیتا نے کہا کہ معاشرے میں پائے جانے والے غلط افراد کوبے نقاب کرنا چاہئے۔ میں لڑکیوں سے کہنا چاہتی ہوں کہ وہ صحتمند اور مستعد رہنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔ اگر کوئی آپ کے ساتھ کوئی نازیبا حرکت کرے تو سیدھا اس کے منہ پر تھپڑ رسیدکریں تاکہ دوبارہ ایسی حرکت کرنے کی جرأت نہ کرے۔