Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سی آرپی ایف کے اہلکارکی اپنے ہی ساتھیوں پر فائر نگ ، 3ہلاک

چھتیس گڑھ۔۔۔۔۔۔ سی آر پی ایف کے  جوان نے اپنے ہی 4ساتھیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے 3ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔  ضلع ہیڈ کوارٹ سے50کلو میٹر دور بیس باس گڑا کیمپ میں تعینات سی آر پی ایف کےاہلکاروں میں کسی بات پر بحث ہوگئی اسی اثناء سنت کمار  نے طیش میں آکر فائرنگ کردی  جس سے 3کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔مہلوکین میں سب انسپکٹر وکی شرما، ایس آئی میگھا سنگھ، راجو یر سنگھ اور شنکر راؤ شامل ہیں جبکہ ہریانہ کے ایس ایس آئی گوجن کو زخمی حالت میںرائے پو ر اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔

شیئر: