قاہرہ .... ملائیشیا کے معروف اخبار کی نیو اسٹریٹ ٹائمز ویب سائٹ نے رپورٹ جاری کرکے دعویٰ کیا ہے کہ ملاوٹی آب زمزم کی بوتلوں کا لین دین اب بھی جاری ہے۔ کوالالمپور میں سعودی سفارتخانہ ملاوٹی زمزم کے کاروبار سے خبردار کئے ہوئے ہے۔ مذکورہ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ تفتیشی کارروائی کے باوجود ملاوٹی زمزم مقامی مارکیٹ میں فروخت ہورہا ہے۔ ملائیشیا کے حکام نے اس دھندے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔ ایک دکان پر چھوٹی بوتل 12اور بڑی بوتل 28رنگیٹ میں فروخت کی جارہی ہے۔