Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دلیپ صاحب میرے لئے کوہ نور ہیرا ہیں، سائرہ بانو

ممبئی۔۔۔۔۔مشہور اداکار دلیپ کمار نے 95ویں بہار دیکھ لیں۔ان کی سالگرہ انتہائی سادگی سے منائی گئی۔ دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی شادی 11اکتوبر 1966ء کو ہوئی۔ سائرہ دلیپ سے 22سال چھوٹی ہیں۔ دلیپ کمار اور سائرہ بانوکی عمر میں 22سال کا فرق ہے تو کیا ؟کبھی یہ فرق ان کے رشتے کے درمیان حائل نہیں ہوا؟ سائرہ بانونے کہا ہم دونوں نے عمر کے اس فرق کو محسوس ہی نہیں کیا۔ البتہ اب مجھے محسوس ہونے لگا کہ وہ مجھ سے چھوٹے ہیں۔ عمر کے اس پڑاؤ پر آکر ایک بیوی ہونے کے ساتھ ساتھ میں ان کی ایک ماں کی طرح بھی دیکھ بھال کرنے لگی ہوں۔ میرے خیال میں عمر کے ساتھ ساتھ ہمارے درمیان محبت بڑھتی گئی اوراب دلیپ صاحب میرے لئے تو کوہ نور ہیرے کی طرح ہیں۔

شیئر: