نئی دہلی۔۔۔۔۔۔ راہول گاندھی کانگریس کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔89کانگریسی لیڈروں نے ان کی امیدواری کے کاغذات نامزدگی کی تائید کی جن کی تجاویز درست پائی گئیں۔چونکہ ان کے مقابلے میں کسی دوسرے امیدوار نے کاغذات نامزدگی داخل نہیں کئے لہذا وہ بلا مقابلہ صدر منتخب کرلئے گئے۔ یہ بات ریٹرننگ آفیسر ملا پلی رام چندرن نے پیر کو نتیجے کا اعلان کرتے ہوئے کہی۔ راہول گاندھی جو اس وقت پارٹی کے نائب صدر ہیں 16دسمبر سے پارٹی کے صدر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں شروع کردینگے ۔ وہ موجودہ صدر سونیا گاندھی جو ان کی والدہ بھی ہیں سے اب پارٹی کا مکمل اختیار حاصل کرلیں گے۔